Skip to content
Mavrify

مدددکانداروں کے لیے

میں نے پے منٹ درج کر دی، فون ابھی تک لاک کیوں ہے؟

دکانداروں کے لیے
مختصر جواب

پے منٹ درج کرنا اور فون کا کھلنا دو الگ مرحلے ہیں۔ فون تب ہی کھلتا ہے جب اسے اپ ڈیٹ مل جائے اور وہ اسے لاگو کر لے، اور کوئی مینول لاک بھی نہ لگا ہو۔ کیونکہ پے منٹ درج کرنے سے مینول لاک نہیں ہٹتا۔

یہ قدم اٹھائیں

  1. ریکارڈ پے منٹ میں پے منٹ کے نیچے اسٹیٹس کی لائن پڑھیں: سرور نے قبول کر لی، ابھی بھیجی جا رہی ہے، یا معلوم نہیں۔ اگر اسٹیٹس معلوم نہیں تو ایپ کا Resend (دوبارہ بھیجیں) والا آپشن استعمال کریں۔ وہی پے منٹ دوبارہ درج نہ کریں۔
  2. چیک کریں کہ اس پے منٹ کی اینٹری کے بعد لیٹ رقم پوری ادا ہو گئی ہے۔ اگر ادھوری پے منٹ ہو اور قسط کی کچھ رقم ابھی بھی لیٹ ہو، تو قسط لاک نہیں ہٹے گا۔
  3. چیک کریں کہ کہیں مینول لاک تو نہیں لگا ہوا۔ اگر آپ نے مینول لاک لگایا تھا تو پے منٹ سے وہ نہیں ہٹے گا۔ ایپ میں Cancel manual lock (مینول لاک ختم کریں) استعمال کریں اور کنفرم کریں۔
  4. خریدار سے کہیں کہ فون کو انٹرنیٹ سے کنیکٹ کرے۔ لاک اسکرین پر وہ Wi-Fi آن کر کے Refresh دبا سکتا ہے۔
  5. خریدار کے فون پر انٹرنیٹ نہیں ہے؟ اگر آپ کی ایپ اس فون کے لیے اَن لاک کوڈ دے رہی ہے، تو ایپ کی ہدایات کے مطابق خریدار کو کوڈ دیں۔ کوڈ کو WhatsApp یا میسج پر نہ بھیجیں کیونکہ لاکڈ اسکرین پر خریدار کے لئے یہ میسج پڑھنا ممکن نہیں ہوگا۔ ہاں، اس کا کوئی اور فون نمبر ہو تو الگ بات ہے۔
  6. اپنی ایپ میں خریدار کے فون کا اسٹیٹس چیک کریں۔ اگر ایپ دکھائے کہ فون کا انتظار ہے، تو درخواست درج ہو چکی ہے، لیکن خریدار کے فون نے ابھی کنفرم نہیں کیا کہ اس نے اسے لاگو کر دیا ہے۔

آپ کو کیا نظر آنا چاہیے

جب فون اپ ڈیٹ لاگو کر لے اور کوئی اور لاک باقی نہ ہو، تو فون کھل جاتا ہے اور آپ کی ایپ میں فون کی رپورٹ نظر آتی ہے۔

عام غلطیاں

  • اسٹیٹس معلوم نہ ہونے پر وہی پے منٹ دوبارہ درج کر دینا۔
  • یہ سمجھنا کہ پے منٹ سے مینول لاک بھی ہٹ جاتا ہے۔
  • یہ سمجھنا کہ "اس فون پر محفوظ" کا مطلب ہے کہ پے منٹ سرور تک پہنچ گئی ہے۔
  • اَن لاک کوڈ WhatsApp یا SMS پر اسی لاکڈ فون پر بھیج دینا، جہاں خریدار اسے پڑھ نہیں سکتا۔
  • خریدار سے کسی خاص وقت کا وعدہ کرنا۔ کتنا وقت لگے گا، یہ فون اور اس کے کنکشن پر منحصر ہے۔

پھر بھی لاک ہے؟

پے منٹ قبول ہو چکی ہے، کوئی مینول لاک نہیں لگا، خریدار کا فون آن لائن ہے، پھر بھی فون لاک ہے؟ تو آف لائن کوڈ بھیجیں، اگر وہ کوڈ بھی قبول نہ ہورہا ہو، تو آن بورڈنگ کے وقت دی گئی رابطے کی تفصیل پر PayGuard سپورٹ سے رابطہ کریں۔ آپ کے خریدار کو آپ سے رابطہ کرنا چاہیے، Mavrify سے نہیں۔