Skip to content
PayGuardby Mavrify

پاکستان میں چند منتخب دکانوں کے ساتھ پرائیویٹ پائلٹ

قسط لیٹ رہے تو فون لاک۔ پے منٹ ہو تو فون اَن لاک۔

PayGuard قسطوں پر موبائل فون بیچنے والی دکانوں کی لاک ایپ ہے۔ ہر قسط کی تاریخ سے پہلے گاہک کو یاد دہانی ملتی ہے۔ آپ کی دی ہوئی مہلت کے بعد بھی قسط لیٹ ہو تو فون خود لاک ہو جاتا ہے، آف لائن ہونے پر بھی۔

ایپ ڈھونڈ رہے ہیں؟ ابھی کوئی ایپ براہ راست ڈاؤن لوڈ نہیں کی جا سکتی۔ پہلے اپنی دکان رجسٹر کریں۔ منتخب دکانوں کے ساتھ PayGuard ہم خود سیٹ اپ کرتے ہیں۔

  • قسط وقت پر

    ہر قسط کی تاریخ سے پہلے یاد دہانی، اور مہلت ختم ہونے پر لاک۔ اب گاہک کے پاس قسط وقت پر دینے کی بڑی مضبوط وجہ ہے۔

  • زیادہ گاہکوں کو ہاں کہیں

    فون خود آپ کی ضمانت بن جاتا ہے۔ ضامن کی خاص ضرورت نہیں رہتی۔ اکثر گاہک شرمندگی کی وجہ سے بھی ضامن نہیں لا پاتے۔ ان گاہکوں کو بھی فون سیل کر سکتے ہیں، جنہیں آپ پہلے منع کر دیتے تھے۔

  • سب کچھ اردو میں

    ہر اسکرین، مدد کا ہر صفحہ اور ہر پیغام — آپ کے لیے بھی اور آپ کے گاہک کے لیے بھی۔ اردو یا انگریزی میں۔

PayGuard کیوں؟

وقت پر آنے والی ہر قسط، آپ کی اگلی سیل ہے۔

قسطوں کے کاروبار میں سب کچھ پیسے کی روٹیشن ہے۔ گاہک اس مہینے جو قسط دیتا ہے، اسی پیسے سے آپ اگلا فون بیچتے ہیں۔ قسطیں لیٹ ہوں تو یہ چکر رک جاتا ہے۔ PayGuard یہ چکر رکنے نہیں دیتا۔

جو پیسہ گھومتا ہے، وہی کماتا ہے۔

  • کالیں، WhatsApp، بائیک کے چکر

    قسط کے پیچھے بھاگنا ختم

    اب نہ بار بار کالیں، نہ ایسے میسج جن کا جواب ہی نہ آئے، نہ گاہک کے گھر بائیک پر چکر۔ وقت بھی بچائیں، پیٹرول بھی، پیراسیٹامول بھی۔

    بقایا رقم کاروبار نہیں، صرف امید ہے۔

  • ریکوری میں ضائع ہونے والے گھنٹے

    وہی وقت اپنا کاروبار بڑھانے میں لگائیں

    جو گھنٹے قسطوں کے پیچھے بھاگنے میں لگتے تھے، اب وہ دکان پر لگائیں: گاہکوں کو وقت دیں، سپلائرز سے بات کریں، اگلی سیل کریں۔

  • کس نے قسط دی؟ کون لیٹ ہے؟

    بے فکر ہو کر دکان چلائیں

    کس نے قسط دی، کون لیٹ ہے، کون سا فون لاک ہے — سب ایک ایپ میں نظر آتا ہے۔ نہ کچھ یاد رکھنا پڑتا ہے، نہ کھاتے میں کچھ گم ہوتا ہے۔

قسطوں کا کاروبار کریں، قسطوں کی وصولی کے لیے نہ بھاگتے پھریں۔

اپنی دکان رجسٹر کریں

رکی ہوئی قسط، رکا ہوا کاروبار۔

کاپی یاد دہانی نہیں کرا سکتی۔ دکان کی ایپ کرا سکتی ہے۔

کاپی میں آپ کال کرتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں۔ دکان کی ایپ میں گاہک کو یاد دہانی جاتی ہے، اور مہلت کے بعد بھی قسط لیٹ ہو تو فون لاک ہو جاتا ہے۔

مثال۔ پہلے: ہاتھ سے لکھی بے ترتیب کاپی۔ سارہ خان، Rs 4,000، ادا۔ عثمان ملک، Rs 2,400 کاٹ کر Rs 2,000، آج۔ عمران علی، Rs 3,500، فون نہیں اٹھاتا۔ آصف رضا، Rs 3,000، نمبر بند، پوری لائن کٹی ہوئی۔ بلال خان، Rs 4,000، 15 ستمبر، لیٹ، 3 بار کال کی۔ کل 9,400 کاٹ کر 9,000، ساتھ سوالیہ نشان۔ دکان پھر بلال کو کال کرتی ہے: جواب نہیں ملا۔ بعد میں، دکان کی ایپ میں: سارہ ادا، عثمان آج ادا، عمران کو یاد دہانی گئی، آصف اور بلال کے فون لاک، اور بلال خود دکان کو کال کرتا ہے۔

دائرہ کھینچ کر دونوں دیکھیں۔

PayGuard کیسے کام کرتا ہے

چار مرحلے۔ پلان آپ ایک بار بناتے ہیں۔ یاد دہانی PayGuard خود کرتا ہے۔

  1. گاہک کے فون کی اسکرین: قسطوں کا پلان، فون دینے سے پہلے

    فروخت اور قسطوں کا پلان

    آپ دکان کی ایپ میں فروخت اور قسطوں کا پلان درج کرتے ہیں۔ گاہک کے فون پر اگلی رقم اور قسط کی تاریخ نظر آتی ہے۔

  2. یاد دہانی

    قسط کی تاریخ سے تین دن پہلے گاہک کو رقم، تاریخ اور آپ کی دکان کے نمبر نظر آتے ہیں۔ آپ کو کچھ نہیں کرنا پڑتا۔

  3. مہلت کے بعد لاک

    مہلت ختم۔ فون خود لاک ہو جاتا ہے۔

  4. پے منٹ، فون اَن لاک

    گاہک Rs 4,000 نقد دیتا ہے۔ دکان اسے درج کرتی ہے اور ایک بار کا کوڈ بتاتی ہے۔ فون کھل جاتا ہے۔

گاہک کو کیا نظر آتا ہے، دن بہ دن

گاہک کو کیا نظر آتا ہے، اور آپ کی دکان کیا درج کرتی ہے۔

گاہک کے فون کی اسکرین: فون فعال، اگلی قسط Rs 4,000، تاریخ 15 ستمبر

فون

اب تک ادا
Rs 22,500
دکھائی گئی یاد دہانیاں
0
پورا پلان
Rs 42,000

    انٹرنیٹ نہیں؟ مہلت کے بعد فون پھر بھی لاک ہوتا ہے۔

    جب گاہک کا فون آن لائن ہو

    آپ دکان کی ایپ سے لاک یا اَن لاک بھیج سکتے ہیں۔ فون یہ کر کے آپ کی ایپ کو بتا دیتا ہے۔ جس فون پر انٹرنیٹ نہ ہو، اسے حکم دوبارہ آن لائن ہونے پر ہی ملتا ہے۔

    جب گاہک کا فون آف لائن ہو

    قسط کی تاریخ اور مہلت فون میں ہی محفوظ ہوتی ہیں۔ اگر مہلت کے بعد بھی قسط ادا نہ ہو تو فون خود لاک ہو جاتا ہے۔ جہاں یہ سہولت آن ہو، وہاں پے منٹ کے بعد دکان کا دیا ہوا ایک بار کا کوڈ فون کو انٹرنیٹ کے بغیر اَن لاک کر دیتا ہے۔

    روپیہ جتنی بار گھومے گا، اتنی بار کمائے گا۔

    ہم ہر ہفتے صرف چند دکانوں کو شامل کرتے ہیں۔ آج رجسٹر کریں تاکہ آپ کی دکان بھی لسٹ میں ہو۔

    اپنی دکان رجسٹر کریں

    مکمل اردو میں

    بڑی رقم کا معاملہ ہو تو بات صاف ہونی چاہیے۔ PayGuard اردو بولتا ہے۔

    قسطوں پر فون بیچتے وقت دکاندار اور گاہک، دونوں کو ایک ہی بات بالکل صاف سمجھ آنی چاہیے۔ اس لیے PayGuard مکمل اردو میں ہے: ہر اسکرین، مدد کا ہر صفحہ، ہر پیغام — یہاں تک کہ ایرر میسج بھی۔

    • آپ کا گاہک رقم، قسط کی تاریخ اور فون کب لاک ہوگا، یہ سب اپنے فون پر، اپنی زبان میں پڑھتا ہے۔
    • جھگڑے کم۔ "مجھے تو کسی نے بتایا ہی نہیں" والی بات ختم۔
    • آپ اور آپ کا گاہک جب چاہیں، زبان اردو سے انگریزی یا انگریزی سے اردو میں بدل سکتے ہیں۔
    PayGuard دکان کی ایپ کی ہوم اسکرین

    ایپ کی اصل اسکرینیں۔ نام اور رقمیں صرف مثال کے لیے ہیں۔

    فروخت محفوظ کریں۔ گاہک کی عزت کریں۔

    جو گاہک معاہدہ سمجھ لیتا ہے، اس کے معاہدہ نبھانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ PayGuard گاہک کے ساتھ صاف بات کرنے کے لیے بنا ہے، اس کی جاسوسی کے لیے نہیں۔

    • تصویروں یا میسجز تک رسائی نہیں

      PayGuard صرف قسطوں کا معاہدہ اور لاک سنبھالتا ہے۔ اسے گاہک کی تصویروں یا میسجز تک رسائی نہیں۔

    • لاک اسکرین پر ایمرجنسی کال کا بٹن

      لاک اسکرین پر صرف دو کام ہو سکتے ہیں: ایمرجنسی کال اور آپ کی دکان کو کال۔

    • فون سے پے منٹ کے لیے 4 گھنٹے

      گاہک کی بینک یا JazzCash ایپ اسی لاک فون میں ہے؟ وہ پے منٹ کے لیے فون 4 گھنٹے تک خود ہی کھول سکتا ہے۔ ہر قسط پر ایک بار۔

    • لاک صرف دن میں شروع ہوتا ہے

      رات کو نیا لاک شروع نہیں ہوتا، تاکہ گاہک اسی دن پے منٹ کرے اور اسی دن فون واپس کھل جائے۔

    • گاہک کی اسکرین پر صاف معلومات

      اگلی رقم، قسط کی تاریخ، لاک کی تاریخ، آپ کی دکان کے نمبر اور پے منٹ کہاں کرنی ہے (اگر آپ اپنی پے منٹ کی تفصیل دکھانے کی اجازت دیں)، لاک سے پہلے بھی اور بعد میں بھی۔

    • آخری پے منٹ کے بعد فون کی مکمل ریلیز

      آخری پے منٹ کے بعد PayGuard اپنا کنٹرول مستقل طور پر اور خود بخود ختم کر دیتا ہے۔

    کون سے فون PayGuard کے ساتھ چلتے ہیں؟

    PayGuard بڑے برانڈز کے Android 11 اور اس سے نئے فون پر چلتا ہے۔

    • Samsung
    • Xiaomi / Redmi
    • Tecno
    • Infinix
    • Vivo
    • Oppo
    • Realme
    • itel
    • Nokia / HMD

    iPhone سپورٹ نہیں ہوتا۔

    PayGuard کے بارے میں دکانداروں کے سوال

    PayGuard ایپ کہاں سے ڈاؤن لوڈ کروں؟

    ابھی یہ ایپ براہ راست ڈاؤن لوڈ نہیں کی جا سکتی، کیونکہ PayGuard پرائیویٹ پائلٹ میں ہے۔ اس صفحے پر اپنی دکان رجسٹر کریں۔ اگر آپ کی دکان منتخب ہوئی تو ہماری ٹیم آپ سے رابطہ کر کے PayGuard آپ کے ساتھ سیٹ اپ کرے گی۔

    EMI لاک ایپ کیا ہوتی ہے؟ کیا PayGuard ایسی ایپ ہے؟

    EMI لاک ایپ (جسے EMI لاکر یا موبائل فنانس لاک بھی کہتے ہیں) قسطوں پر بیچا گیا فون اس وقت لاک کرتی ہے جب قسط لیٹ ہو۔ یہاں EMI کا مطلب قسط ہے۔ PayGuard موبائل دکانوں کے لیے ایسی ہی ایپ ہے: پہلے یاد دہانی، مہلت کے بعد لاک، اور آخری قسط کے بعد ریلیز۔

    PayGuard کیا ہے؟

    PayGuard ان موبائل دکانوں کے لیے ایک ایپ ہے جو فون قسطوں پر بیچتی ہیں۔ یہ فروخت اور پے منٹ درج کرتا ہے، گاہک کو یاد دہانی کراتا ہے، اور — سپورٹ والے فونوں پر — اگر طے شدہ مہلت کے بعد بھی قسط ادا نہ ہو تو فون لاک کر دیتا ہے۔ اس میں آپ کے لیے دکان کی ایپ ہے، اور گاہک کے فون پر ایک چھوٹی ایپ۔

    یہ کس کے لیے ہے؟

    موبائل فون دکانوں کے مالکان کے لیے، جو Android فون قسطوں پر بیچتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ادا نہ ہونے والی قسطیں کم ہوں اور پیچھے کم بھاگنا پڑے۔ ہم پاکستان بھر کی منتخب دکانوں سے شروع کر رہے ہیں۔

    PayGuard میری دکان کو زیادہ بیچنے میں کیسے مدد کرتا ہے؟

    فروخت محفوظ ہونے کی وجہ سے آپ ان گاہکوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جنہیں آپ پہلے منع کرتے تھے، ضامن کے ساتھ یا ضامن کے بغیر۔ PayGuard آپ کی جگہ فیصلہ نہیں کرتا — کون اہل ہے، یہ اب بھی آپ کی دکان ہی طے کرتی ہے۔

    کیا PayGuard گارنٹی دیتا ہے کہ ہر گاہک پے منٹ کرے گا؟

    نہیں۔ PayGuard فروخت کو محفوظ کرنے میں مدد کرتا ہے اور پیچھے بھاگنا کم کرتا ہے، لیکن کوئی ایپ پوری رقم واپس ملنے کی گارنٹی نہیں دے سکتی۔ کس کو بیچنا ہے، یہ فیصلہ اب بھی آپ کی دکان کا ہے۔

    کیا میں اپنی دکان سے فون لاک یا اَن لاک کر سکتا ہوں؟

    جی ہاں، جب گاہک کا فون آن لائن ہو۔ آپ دکان کی ایپ سے لاک یا اَن لاک بھیجتے ہیں، اور ایپ آپ کو دکھاتی ہے کہ فون نے اسے کب لاگو کیا۔ آف لائن فون کو یہ حکم آن لائن ہونے پر ہی ملتا ہے۔

    اگر گاہک کے فون پر انٹرنیٹ نہ ہو تو کیا ہوگا؟

    سپورٹ والے سیٹ اپ پر قسط کی تاریخ اور مہلت فون میں ہی محفوظ ہوتی ہیں۔ اگر مہلت کے بعد بھی قسط ادا نہ ہو تو فون انٹرنیٹ کے بغیر خود لاک ہو جاتا ہے۔ دکان سے بھیجے گئے حکم فون کے آن لائن ہونے پر ہی پہنچتے ہیں۔

    آف لائن اَن لاک کوڈ کیسے کام کرتا ہے؟

    جس سیٹ اپ پر آف لائن کوڈ کی سہولت آن ہو، وہاں پے منٹ درج کرنے کے بعد دکان کی ایپ آپ کو ایک بار کا کوڈ دیتی ہے۔ گاہک یہ کوڈ لاک اسکرین پر لکھتا ہے اور فون انٹرنیٹ کے بغیر اَن لاک ہو جاتا ہے۔ ہر کوڈ صرف ایک بار چلتا ہے۔ یہ ماسٹر کوڈ نہیں ہے۔

    گاہک کی بینک ایپ اسی لاک فون میں ہے، وہ پے منٹ کیسے کرے؟

    لاک اسکرین سے گاہک فون 4 گھنٹے کے لیے خود ہی کھول سکتا ہے۔ پھر وہ اسی فون سے پے منٹ کر سکتا ہے، مثلاً JazzCash یا اپنی بینک ایپ سے۔ یہ سہولت ہر قسط پر ایک بار ملتی ہے۔

    قسط لیٹ ہو جائے تو کیا ہوتا ہے؟

    گاہک کو فون پر لیٹ قسط کی رقم اور لاک کی تاریخ نظر آتی ہے۔ جب طے شدہ مہلت ختم ہو جائے اور قسط ابھی بھی ادا نہ ہو، تو سپورٹ والا فون لاک ہو جاتا ہے۔ لاک اسکرین لاک کی وجہ بتاتی ہے، آپ کی دکان کے موبائل نمبرز اور (اگر آپ اجازت دیں تو) آپ کے بینک اور جاز کیش وغیرہ کی تفصیل بھی دکھاتی ہے۔ لاک کے باوجود ایمرجنسی کال ہر وقت کی جا سکتی ہے۔ جب بھی آپ شاپ ایپ میں پے منٹ درج کریں گے، تو خریدار کا فون انٹرنیٹ ہونے پر خود اَن لاک ہو جائے گا اور اگر انٹرنیٹ نہ ہو تو آپ ایک کوڈ بھیج کر اَن لاک کر سکیں گے۔

    اگر گاہک قسط کی تاریخ پر ادا نہ کر سکے تو کیا میں اسے مزید وقت دے سکتا ہوں؟

    جی ہاں۔ مہلت کے دن آپ کی دکان طے کرتی ہے۔ اگر کوئی گاہک واقعی قسط کی تاریخ پر ادا نہ کر سکے تو آپ اسے مزید مہلت دے سکتے ہیں۔ فون صرف مہلت کے دن ختم ہونے کے بعد لاک ہوتا ہے۔

    کیا گاہک PayGuard ہٹا سکتا ہے یا فون ری سیٹ کر سکتا ہے؟

    صحیح سیٹ اپ والے فون پر گاہک سیٹنگز سے فون ری سیٹ نہیں کر سکتا۔ یعنی فیکٹری ری سیٹ بند ہوتا ہے۔ گاہک PayGuard ایپ فون سے ہٹا نہیں سکتا، یعنی اَن انسٹال نہیں کر سکتا۔ USB ڈیبگنگ بند ہوتی ہے۔ لاک میں سیکیورٹی کی کئی تہیں ہیں، اس لیے اسے توڑنا (بائی پاس کرنا) آسان بھی نہیں اور سستا بھی نہیں۔ ہم صاف بات کرتے ہیں۔ دنیا کی کوئی ایپ ہمیشہ بائی پاس سے بچنے کا وعدہ نہیں کر سکتی۔ آپ کی فروخت اور باقی رقم کا ریکارڈ ہمیشہ ہمارے سرور پر محفوظ رہتا ہے۔

    آخری پے منٹ کے بعد کیا ہوتا ہے؟

    آخری قسط درج کرنے کے بعد PayGuard اس فون سے قسطوں کا کنٹرول ہمیشہ کے لیے ہٹا دیتا ہے۔ گاہک کا فون ریلیز کنفرم کرتا ہے، اور اس کے بعد آپ کی دکان اسے لاک نہیں کر سکتی۔

    میرا فون PayGuard سے لاک ہے، کیا کروں؟

    جس دکان سے فون لیا تھا اس سے رابطہ کریں۔ دکان کے نمبر لاک اسکرین پر لکھے ہیں۔ دکان آپ کی پے منٹ درج کرے گی تو فون اَن لاک ہو جائے گا۔ لاک اسکرین پر ایمرجنسی کال کا بٹن موجود ہے۔

    کیا ضامن ضروری ہے؟

    نہیں۔ ضامن ضروری نہیں۔ ہر فروخت پر آپ کی دکان خود فیصلہ کرتی ہے کہ ضامن مانگنا ہے یا نہیں۔

    میں گاہک اور ضامن کی کون سی معلومات درج کر سکتا ہوں؟

    گاہک کا نام، موبائل نمبر اور شناختی کارڈ کی تصویر، فون، فروخت کی رقم، ایڈوانس، قسط کی تاریخوں کے ساتھ قسطوں کا پلان، اور ہر پے منٹ۔ اگر آپ کی دکان ضامن مانگے تو آپ معاہدے کے ساتھ ضامن کی تفصیل اور شناختی کارڈ کی تصویر بھی درج کر سکتے ہیں۔ کون سی معلومات لی جاتی ہیں، یہ شامل ہونے سے پہلے بتایا جاتا ہے۔ یہ کھاتہ آپ بھی دیکھ سکتے ہیں اور آپ کا گاہک بھی۔

    گاہک کو کیسے پتا چلے کہ قسط کہاں ادا کرنی ہے؟

    آپ کی دکان اپنا بینک اکاؤنٹ یا JazzCash کی تفصیل گاہک کو دکھا سکتی ہے، صرف اگر آپ اپنی دکان کی پروفائل میں اس کی اجازت دیں۔ پھر گاہک کو ہمیشہ پتا ہوتا ہے کہ پے منٹ کہاں کرنی ہے۔

    کیا PayGuard گاہک کو یاد دہانی کراتا ہے؟

    جی ہاں۔ قسط کی تاریخ سے پہلے گاہک کو فون پر کئی یاد دہانیاں ملتی ہیں، جن میں رقم، تاریخ اور آپ کی دکان کا رابطہ ہوتا ہے۔

    جب قسطیں وقت پر ہوں تو کیا گاہک فون عام طرح استعمال کر سکتا ہے؟

    جی ہاں۔ کال، WhatsApp، کیمرہ، ایپس — سب کچھ عام طرح چلتا ہے۔ PayGuard ایپ فون میں موجود رہتی ہے، لیکن جب تک گاہک وقت پر قسط دیتا رہے، یہ اسے تنگ نہیں کرتی۔ وہ جب چاہے اسے کھول کر اگلی قسط کی تاریخ اور آپ کی دکان کا رابطہ دیکھ سکتا ہے۔

    گاہک کی پرائیویسی کا کیا ہوتا ہے؟

    PayGuard قسطوں کے کنٹرول کے لیے ہے۔ اسے گاہک کی تصویروں یا میسجز تک رسائی نہیں۔ گاہک کی کون سی معلومات لی جاتی ہیں، اور آپ کی دکان کی رسائی کیسے کام کرتی ہے، یہ شامل ہونے سے پہلے دکانوں اور گاہکوں کو بتایا جاتا ہے۔ گاہک کو فون پر معاہدہ اور آپ کا رابطہ نظر آتا ہے۔

    کون سے فون پر چلتا ہے؟

    بڑے برانڈز کے Android 11 اور اس سے نئے فون۔ PayGuard iPhone پر نہیں چلتا۔

    کیا یہ iPhone پر چلتا ہے؟

    نہیں۔ iPhone سپورٹ نہیں ہوتا۔

    کیا PayGuard کے لیے فون روٹ کرنا، کسٹم فرم ویئر یا نیا ہارڈ ویئر ضروری ہے؟

    نہیں۔ PayGuard اینڈرائیڈ کے اندر موجود ڈیوائس مینجمنٹ کنٹرولز استعمال کرتا ہے۔ نہ روٹ، نہ کسٹم فرم ویئر، نہ ہارڈ ویئر میں کوئی تبدیلی۔ یہ عام اینڈرائیڈ فون پر انسٹال ہوتا ہے۔

    فون پر PayGuard کا سیٹ اپ کیسے ہوتا ہے؟

    PayGuard کوئی عام ایپ نہیں جو گاہک خود ڈاؤن لوڈ کرے۔ ہر فون کا ایک خاص محفوظ سیٹ اپ ہوتا ہے، اور ہر فون اپنے قسط کے پلان سے جڑا ہوتا ہے۔ ہماری ٹیم آپ کے پہلے فون آپ کے ساتھ سیٹ اپ کرتی ہے اور ہر قدم دکھاتی ہے۔ ہر فون کے پہلے سیٹ اپ کے لیے انٹرنیٹ ضروری ہے۔

    اگر دکان میں بجلی یا انٹرنیٹ چلا جائے تو کیا ہوگا؟

    دکان کی ایپ پھر بھی چلتی رہتی ہے۔ آپ جو پے منٹ درج کرتے ہیں وہ آپ کے فون میں محفوظ ہو جاتی ہے، اور انٹرنیٹ واپس آتے ہی سرور پر سنک ہو جاتی ہے۔

    کیا PayGuard چلانا مشکل ہے؟

    اگر آپ WhatsApp چلا سکتے ہیں تو PayGuard بھی چلا سکتے ہیں۔ دکان کی ایپ میں آسان الفاظ اور بڑے بٹن ہیں، اور جگہ جگہ مدد اور رہنمائی والی گرافکس بھی شامل ہیں۔ شامل ہوتے وقت ہماری ٹیم آپ کو سارے مراحل دکھاتی ہے۔ پوری ایپ اور سپورٹ اردو اور انگریزی دونوں میں ہے۔

    شامل ہونے اور تکنیکی مدد کے لیے کیا سہولت ہے؟

    پائلٹ میں شامل دکانوں کو پہلے فون سیٹ اپ کرنے میں ہماری ٹیم کا بندہ خود مدد کرتا ہے، اور کال، WhatsApp یا ای میل پر سوالوں کے جواب دیتا ہے۔ رابطے کی تفصیل پائلٹ میں شامل دکانوں کو دی جاتی ہے۔

    کیا PayGuard ابھی ہر دکان کے لیے دستیاب ہے؟

    ابھی نہیں۔ PayGuard بن چکا ہے، اور پرائیویٹ پائلٹ میں چند منتخب دکانوں کے ساتھ اس کی آزمائش ہو رہی ہے۔ نئی دکانیں آئندہ کسی پائلٹ گروپ کے لیے رجسٹر کر سکتی ہیں۔ ہم ہر ہفتے محدود تعداد میں دکانیں شامل کرتے ہیں، تاکہ ہر دکان کو مکمل سیٹ اپ اور سپورٹ ملے۔ پائلٹ دکانوں کو PayGuard آزمانے کے لیے اضافی وقت بھی ملتا ہے۔

    میری دکان پائلٹ میں کیسے شامل ہو سکتی ہے؟

    نیچے دیا گیا چھوٹا سا فارم بھریں۔ صرف آپ کا نام اور WhatsApp نمبر ضروری ہیں۔ شامل کرنے سے پہلے ہم منتخب دکانوں سے رابطہ کرتے ہیں۔ رجسٹر کرنے سے جگہ یا تاریخ کی گارنٹی نہیں ملتی۔

    قیمت کیا ہے؟

    PayGuard کی کوئی ماہانہ یا سالانہ فیس نہیں، کوئی سیٹ اپ فیس نہیں، اور کوئی سپورٹ فیس بھی نہیں۔ آپ جو فون قسطوں پر بیچیں، صرف اس فون کی ایک معمولی سی فیس ہوتی ہے، جو قسط کی پوری مدت کے لیے کافی ہے۔ کم از کم فون کی کوئی شرط نہیں۔ فی فون فیس ہماری ٹیم رابطے کے وقت بتاتی ہے۔ پائلٹ دکانوں کو خصوصی رعایت ملتی ہے۔

    اپنا کاروبار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے؟

    پہلا قدم: اپنی دکان رجسٹر کریں

    اب قسط کے لیے ہر دوسرے دن بائیک نکال کر گاہک کے پیچھے نہیں بھاگنا۔ اپنا کاروبار نئے دور کے طریقے سے چلائیں۔

    PayGuard ابھی پرائیویٹ پائلٹ میں ہے، اس لیے ایپ ابھی براہ راست ڈاؤن لوڈ نہیں کی جا سکتی۔ رجسٹر کرنے کے لیے صرف آپ کا نام اور WhatsApp نمبر کافی ہے۔ رجسٹریشن کے بعد ہم دکانوں کا انتخاب کرتے ہیں، اس لیے ابھی جگہ یا تاریخ کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

    رجسٹر کرنے کے بعد کیا ہوتا ہے

    1. 1آپ کو اسی صفحے پر رجسٹریشن نمبر ملتا ہے۔
    2. 2ہم دکانوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ اگر آپ کی دکان منتخب ہوئی تو ہم WhatsApp، فون یا ای میل پر رابطہ کرتے ہیں۔
    3. 3ہم آپ کو قیمت بتاتے ہیں اور پہلی فروخت آپ کے ساتھ سیٹ اپ کرتے ہیں۔

    2 میں سے مرحلہ 1

    جن خانوں پر * کا نشان ہے، وہ بھرنا ضروری ہے۔

    03XX والے نمبر، یا کسی بھی ملک کا نمبر اس ملک کے کوڈ کے ساتھ۔

    معاہدے اور اپ ڈیٹس کے لیے۔

    فنانس کا ادارہ، لینڈنگ پلیٹ فارم، ڈسٹری بیوٹر یا فون برانڈ؟ہمیں پیغام بھیجیں

    جن خانوں پر * کا نشان ہے، وہ بھرنا ضروری ہے۔

    0/2000

    ہم partners@mavrify.com سے جواب دیتے ہیں۔

    فنانس کے اداروں، لینڈنگ پلیٹ فارمز، ڈسٹری بیوٹرز اور فون برانڈز کے لیے

    کیا آپ فون فنانس کرتے ہیں، فنانس یا لینڈنگ کا سافٹ ویئر بناتے ہیں، یا فون بناتے یا ڈسٹری بیوٹ کرتے ہیں؟ آئیے مل کر کام کریں۔ چند لائنوں میں ہمیں اپنے کام کے بارے میں بتائیں، ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔

    ہمیں پیغام بھیجیں

    partners@mavrify.com